حکومت نے زلفی بخاری کو ایک اور اہم عہدہ سونپنے کی تیاری پکڑلی

حکومت نے زلفی بخاری کو ایک اور اہم عہدہ سونپنے کی تیاری پکڑلی
حکومت نے زلفی بخاری کو ایک اور اہم عہدہ سونپنے کی تیاری پکڑلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک)روزنامہ دنیا کے مطابق  حکومت نے معاون خصوصی زلفی بخاری کو پی ٹی ڈی سی بورڈ کا چیئرمین تعینات کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے، اس سلسلے میں کابینہ ڈویژن نے سمری منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کو بھجوا دی ہے۔کابینہ ڈویژن کی سمری کے مطابق زلفی بخاری کا نام ڈائریکٹر، چیئرمین پی ٹی ڈی سی بورڈ کے لیے تجویز کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پی ٹی ڈی سی بورڈ کے تین ممبران کے لیے ناموں کا پینل بھی تجویز کیا گیا ہے۔
دستاویز کے مطابق ایم ڈی پی ٹی ڈی سی کا نام بطور سیکرٹری بورڈ تجویز کیا گیا ہے جبکہ بتایا گیا ہے کہ جاوید جبار کامران لاشاری اور سلمان صدیق بطور ممبر بورڈ اپنے عہدوں سے سبکدوش ہو گئے ہیں۔