مہنگائی کی شرح ایک سال میں ساڑھے 8 فیصد تک پہنچ گئی ،ادارہ شماریات

مہنگائی کی شرح ایک سال میں ساڑھے 8 فیصد تک پہنچ گئی ،ادارہ شماریات
مہنگائی کی شرح ایک سال میں ساڑھے 8 فیصد تک پہنچ گئی ،ادارہ شماریات

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے بارے میں ہفتہ واررپورٹ جاری کردی،ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی کی شرح ایک سال میں ساڑھے 8 فیصد تک پہنچ گئی ۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں اعشاریہ 96 فیصد اضافہ ہوا،گزشتہ ہفتے روزمرہ استعمال کی 20 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،گزشتہ ہفتے روزہ مرہ استعمال کی 9اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی، گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں بجلی کے نرخ میں 36پیسے فی یونٹ اضافہ ہوا،ایک ہفتے میں چینی کی قیمت میں مزید50پیسے فی کلو اضافہ ہوا،گندم ،آٹا،آلو، گڑ،دال مسوراور دال چنا کی قیمت میں بھی اضافہ ہواجبکہ پیاز ،انڈے ،دال مونگ ،دال ماش اور کیلے سستے ہوئے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -