نیب کانوازشریف اورسلمان شہباز کو پاکستان لانے کافیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو(نیب)نے نوازشریف اورسلمان شہباز کو پاکستان لانے کافیصلہ کیاہے۔
نجی ٹی وی 92 نیوز نے نیب ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ نیب نے نوازشریف اورسلمان شہباز کو پاکستان لانے کافیصلہ کیاہے، نواز شریف کوتوشہ خانہ ریفرنس میں اشتہاری قراردلانے کابھی فیصلہ کیاہے۔
نیب ذرائع کاکہنا ہے کہ العزیزیہ ریفرنس میں سزا پر عملدرآمد کیلئے بھی عدالت سے رجوع کافیصلہ کیا ہے،نوازشریف کی طلبی کیلئے دفتر خارجہ کے ذریعے برطانیہ سے رابطے کافیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ نیب نے اسلام آبادہائیکورٹ کو بھی نوازشریف کے مفرور ہونے سے آگاہ کرنے کافیصلہ کیاہے،نیب حکام کاکہناہے کہ نوازشریف کی ضمانت ختم ہو گئی اور اب وہ مفرور ہیں ۔