تیزہوائیں،پی آئی اے کی گلگت جانیوالی 2 پروازویں واپس اسلام آباد آگئیں

تیزہوائیں،پی آئی اے کی گلگت جانیوالی 2 پروازویں واپس اسلام آباد آگئیں
تیزہوائیں،پی آئی اے کی گلگت جانیوالی 2 پروازویں واپس اسلام آباد آگئیں

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد سے گلگت جانیوالی پی آئی اے کی 2 پروازیں شدید کراس ونڈ کی وجہ سے واپس آگئیں،بونجی کے مقام پر موسم خراب کے باعث اسلام آباد کی تیسری پرواز بھی منسوخ کردی گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد سے گلگت جانیوالی پی آئی اے کی 2 پروازیں شدید کراس ونڈ کی وجہ سے واپس آگئیں،ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی کے 603اور605گلگت ایئرپورٹ پرپہنچیں تو15ناٹیکل میل کی کراس ونڈچل رہی تھی ،دونوں پروازیں واپس اسلام آباد آگئیں اور لینڈ کرگئیں ،ترجمان پی آئی اے کاکہنا ہے کہ اس کراس ونڈ میں لینڈنگ بہت مشکل ہوسکتی تھی ۔

بونجی کے مقام پر موسم خراب کے باعث اسلام آباد کی تیسری پرواز بھی منسوخ کردی گئی،ترجمان پی آئی اے کاکہناہے کہ تینوں پروازیں کل دوبارہ شیڈول کی جائیں گی ۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -