ڈریپ اورفارما کمپنیوں کے درمیان مذاکرات،کورونا کے دوران ادویات کی قیمتیں نہ بڑھانے کافیصلہ 

ڈریپ اورفارما کمپنیوں کے درمیان مذاکرات،کورونا کے دوران ادویات کی قیمتیں نہ ...
ڈریپ اورفارما کمپنیوں کے درمیان مذاکرات،کورونا کے دوران ادویات کی قیمتیں نہ بڑھانے کافیصلہ 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فارما کمپنیوں کی جانب سے کورونا کے دوران ادویات کی قیمتیں نہ بڑھانے کافیصلہ کیا گیا ہے،رواں مالی سال کے پہلے 3ماہ ادویات پرانی قیمتوں پر ہی برقرار رہیں گی ۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق ادویات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے سے متعلق ڈریپ اورفارما کمپنیوں کے درمیان مذاکرات ہوئے، فارما کمپنیوں کی جانب سے کورونا کے دوران ادویات کی قیمتیں نہ بڑھانے کافیصلہ کیاگیاہے،رواں مالی سال کے پہلے 3ماہ ادویات پرانی قیمتوں پر ہی برقرار رہیں گی ۔

ڈرگ پرائسنگ پالیسی 2018کے تحت ضروری ادویات کی قیمتوں میں رواں سال 7 فیصداضافہ موخرکردیاگیا،فارماکمپنیوں نے غیراہم ادویات کی قیمتوں میں 10فیصد اضافہ نہ کرنے کافیصلہ کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -