مولاناتحریری معاہدہ چاہتے ہیں،شہبازشریف کسی صورت بھی تحریری بیان نہیں دیں گے،شیخ رشید
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر ریلوے شیخ رشیدنے کہاکہ میں نے آپ کوکہاتھاعید کے بعدکوئی اے پی سی نہیں کرنی،مولاناچاہتے ہیں جو بھی ان سے معاہدہ ہو تحریری ہو،شہبازشریف کسی صورت بھی تحریری بیان نہیں دیں گے وہ صرف تقریر کریں گے ،مولاناجوچاہتے ہیں وہ ن لیگ اورپیپلزپارٹی سے نہیں ملے گا۔
وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن کی اے پی سی ان کے گلے پڑسکتی ہے،محرم کے بعدبھی اے پی سی نہیں دیکھ رہا،پیپلزپارٹی اور(ن)لیگ میں بظاہراختلافات ہیں۔انہوں نے کہاکہ مولاناچاہتے ہیں جو بھی ان سے معاہدہ ہو تحریری ہو، شہبازشریف کسی صورت بھی تحریری بیان نہیں دیں گے وہ صرف تقریر کریں گے ،مولاناجوچاہتے ہیں وہ ن لیگ اورپیپلزپارٹی سے نہیں ملے گا،مولاناچاہتے ہیں ان کا سیاسی خانہ خراب ہے تو کسی اور کی حکومت کیوں رہے ۔
وزیرریلوے کاکہنا ہے کہ مریم نوازنے جتنے پتھرمارے وہ شہبازشریف کی سیاست کولگے،شہبازشریف اورحمزہ شہبازکاکیس گہرے پانیوں میں ہے،انہوں نے کہاکہ ایک سال تک مریم نواز کو ٹوئٹر بند رہا،مریم سوچتی ہیں میں نااہل ہوں تویہ اہل کیوں رہیں ،مریم نوازشہباشریف کی سیاست کیخلاف کام کررہی ہیں۔
شیخ رشید نے کہاکہ عمران خان کیخلاف کوئی تحریک چلانے کے اہل نہیں ،پیپلزپارٹی اور(ن)لیگ این آراوکی تلاش میں ہیں،عمران خان کچھ بھی کرسکتاہے لیکن این آر او نہیں دے گا۔
وفاقی وزیر نے مزید کہاکہ نوازشریف کو واپس لانا آسان نہیں لیکن کوشش ہے اس کو واپس لائیں ،جنہوں نے تحریک چلانی ہے وہ تھکے ہوئے ہیں ،جہانگیر ترین واپس آئے گا۔