"لگتا ہے لوہے کہ چنے پانی میں بھیگ کر نرم ہو گئے ہیں" خواجہ سعد رفیق کے تبصرے پر ڈاکٹر شہباز گل کا جواب بھی آگیا

"لگتا ہے لوہے کہ چنے پانی میں بھیگ کر نرم ہو گئے ہیں" خواجہ سعد رفیق کے تبصرے ...

  

لاہور، اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) عوام کے سامنے اکثر پاکستانی سیاستدانوں میں تو تکار چلتی رہتی ہے اور اب ایک مرتبہ پھر ایسا ہی ہوا، لاہور کے پانی پانی ہونے پر لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے تبصرہ کیا تو پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹرشہبازگل بھی میدان میں آگئے ۔ 

خواجہ سعد رفیق نے لکھا کہ " ہمارے دور کےلاھور میں کھڑابرساتی پانی چندگھنٹوں میں نکل جاتا،برسات سے پہلےنالوں کی صفائی سیوریج مشینری کی مرمت sopتھی،اراکین اسمبلی وزیر اعلٰی کی نگرانی میں اپنے علاقوں سےنکاسی آب کاکام متعلقہ اداروں سے خودکرواتے تھے، ڈوبے ہوۓ لاہورکو بچانےکیلئےآج حکومت ہے نہ متعلقہ ادارے !!"

خواجہ سعد رفیق کے تبصرے پر پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹرشہبازگل نے لکھا کہ "جی جی بالکل،  بجا فرمایا آپکے زمانے میں شہباز شریف لمبے بوٹ پہن کر لکشمی چوک کھڑے ہو جاتے تھے ممبران جب تک سارا پانی بالٹیوں میں بھر کر ختم نہیں کر دیتے تھے، شہباز شریف لمبے بوٹ نہیں اتارتے تھے۔ لگتا ہے لوہے کہ چنے پانی میں بھیگ کر نرم ہو گئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -