نوازشریف کی صحت پر ان کی فیملی کو بھی شک نہیں وہ ہٹے کٹے ہیں،فوادچودھری 

نوازشریف کی صحت پر ان کی فیملی کو بھی شک نہیں وہ ہٹے کٹے ہیں،فوادچودھری 
نوازشریف کی صحت پر ان کی فیملی کو بھی شک نہیں وہ ہٹے کٹے ہیں،فوادچودھری 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر فوادچودھری نے کہاہے کہ نوازشریف کی صحت پر ان کی فیملی کو بھی شک نہیں وہ ہٹے کٹے ہیں ،نوازشریف لندن میں پھر رہے ہیں”کافی “پی رہے ہیں ،وفاقی وزیر نے سوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ کیا نوازشریف کی صحت جاتے ہوئے بھی اتنی خراب تھی ؟،نواز شریف جیسے ہی لندن اترے 20 سال کے نوجوان کی طرح ٹھیک،میں اس وقت بھی کہہ رہاتھا نواز شریف اتنے بیمار نہیں ۔پنجاب حکومت نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس پر تحقیقات کرے گی ۔

انہوں نے کہاکہ نیب ہمارے انڈر نہیں نیب ایک آزادادارہ ہے،تمام اپوزیشن کا درد ایک ہے ان کیخلاف کیسز بند ہونے چاہئیں، پیپلز پارٹی اورن لیگ کی وجہ سے پاکستان گرے لسٹ میں گیا،ایف اے ٹی ایف کی وجہ سے ہمارے پاس انٹرنیشنل گیٹ وے نہیں آتا۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادچودھری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت تمام انتظامی اختیار صوبوں کے پاس ہے، اختیارات صرف وزیراعلیٰ ہاوَس تک رکھنے کے حق میں نہیں، اختیارات صوبے میں نچلی سطح پر تقسیم ہو تو مسائل کم ہوسکتے ہیں،عوام کی خوشحالی کیلئے وسائل کی منصفانہ تقسیم ضروری ہے،پنجاب اور خیبرپختونخوا حکومت کو اختیارات کی تقسیم میں پہلے کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ اختلاف رائے کا احترام ہونا چاہیے ،ورنہ انتہا پسندی بڑھنے کا خدشہ ہے،کسی بھی پارٹی کے وزرا نچلی سطح پر اختیارات کو تقسیم نہیں ہونے دیں گے،فیڈریشن انصاف پرقائم رہتاہے اور وہ اختیارات کی تقسیم سے ہوتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ٹیکنالوجی وقت کی اہم ضرورت ہے ،آنکھیں بند کرکے ٹیکنالوجی سے انکار نہیں کیاجاسکتا،صوبائی انتظامیہ کی کارکردگی سب کو نظر آنی چاہیے،صوبائی اسمبلیوں کے اپنے یوٹیوب چینلز ہونے چاہیے۔

فوادچودھری نے کہاکہ ڈیجیٹل میڈیا سے متعلق میری پیش گوئی صحیح ثابت ہوئی ،ایک طرف بےروزگاری بڑھی تو دوسری طرف روزگار بھی لوگوں کو ملا،ہمارے بہت سے صحافیوں کے یوٹیوب چینل ہیں ،ٹیلی ویژن چینل بنانابھی اب مشکل کام نہیں رہا،صحافت کے شعبے میں ٹیکنالوجی کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے،ٹیکنالوجی کے ساتھ چلیں گے توترقی کریں گے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -