موٹروے پولیس نے ایمانداری اور فرض شناسی کی بہترین مثال قائم کردی

موٹروے پولیس نے ایمانداری اور فرض شناسی کی بہترین مثال قائم کردی
موٹروے پولیس نے ایمانداری اور فرض شناسی کی بہترین مثال قائم کردی

  

خانیوال (آئی این پی ) پنجاب میں موٹروے پولیس نے فرض شناسی اور ذمے داری کی ایک اور بہترین مثال قائم کردی، سفر کے دوران گم ہونے والا سامان مالکان تک پہنچا دیا۔

تفصیلات کے مطابق مخدوم پور موٹروے پولیس نے موٹروے ایم 4 پر گاڑی سے گرجانے والا قیمتی سامان مالکان تک پہنچا دیا، ملتان سے اسلام آباد سفر کرنے والی فیملی کا قیمتی سامان سڑک پر گر گیا تھا۔ مخدوم پورریسٹ ایریا کے قریب گاڑی سے قیمتی سامان گرا جسے اہلکاروں نے اپنی حفاظت میں لیا۔

تحقیقات کے دوران گمشدہ سامان کے مالکان کا پتالگا گیا جس کے بعد پیٹرولنگ پر موجودانسپکٹرگلزارحسین اور کانسٹیبل حسن جاوید نے سامان فیملی تک پہنچایا۔ بیگ میں زیورات اور دیگرقیمتی سامان موجود تھا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -خانیوال -