العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی سزا کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی سزا کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر
العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی سزا کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی سزا کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقررکردی گئی،اسلام آبادہائیکورٹ میں کیس کی سماعت یکم ستمبر کو ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی سزا کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی گئی،نوازشریف کی سزا بڑھانے کیلئے نیب کی اپیل بھی سماعت کیلئے مقر رکردی گئی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں نوازشریف کی بریت کے خلاف اپیل پر بھی سماعت کیلئے مقررکردی،جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اخترکیانی پر مشتمل 2 رکنی بنچ یکم ستمبر کو تینوں اپیلوں پر سماعت کرے گا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -