کرونا صورت حال کے باعث پنجاب میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈان کا فیصلہ

کرونا صورت حال کے باعث پنجاب میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈان کا فیصلہ
کرونا صورت حال کے باعث پنجاب میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈان کا فیصلہ

  

 لاہور(آئی این پی ) پنجاب میں کروناصورت حال کے پیش نظر مائیکرواسمارٹ لاک ڈان کا فیصلہ کرلیا گیا، مائیکرواسمارٹ لاک ڈان پنجاب کے مختلف علاقوں میں نافذ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں اسمارٹ لاک ڈان کے بعد اب مائیکرواسمارٹ لاک ڈان کا سلسلہ شروع کیاجارہا ہے، جس کے تحت کرونامتاثرہ گھروں کو سیل کیا جائے گا۔

ذرائع محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ جس گھر سے کرونا کیس نکلے گا اسے سیل کردیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈان میں ایک گھر یا دکان بھی سیل کی جائے گی، وہ دکانیں یا گھر لاک ڈان کے زد میں آئیں گے جہاں سے کرونا کیسز رپورٹ ہوں گے۔ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈان 2 ہفتے کے لیے لگایا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -کورونا وائرس -