”امریکہ کوایران پر اقوام متحدہ کی پابندیاں بحال کرنے کا کوئی حق نہیں“ روس بھی میدان میں آگیا

”امریکہ کوایران پر اقوام متحدہ کی پابندیاں بحال کرنے کا کوئی حق نہیں“ روس ...
”امریکہ کوایران پر اقوام متحدہ کی پابندیاں بحال کرنے کا کوئی حق نہیں“ روس بھی میدان میں آگیا

  

ماسکو (شِنہوا)روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ کو ایران پر اقوام متحدہ (یو این)کی پابندیاں بحال کرنے کا کوئی حق نہیں ہے کیونکہ وہ ایران جوہری معاہدے سے دستبردار ہو چکا ہے اور اپنی ذمہ داریوں کا احترام کرنے میں ناکام رہا ہے۔

روسی وزارت خارجہ نے ایران کی خلاف اٹھائی جانیوالی پابندیوں کی بحالی کے لئے غیر قانونی امریکی اقدامات سے متعلق ایک بیان میں کہا کہ امریکہ اپنے ایران مخالف منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کی امید میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اپنے خطرناک اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ سب مشترکہ جامع منصوبہ(جے سی پی او اے) جسے عام طور پر ایرانی جوہری معاہدے کے طور جانا جاتا ہے سے امریکی انتظامیہ کی دستبرداری کے بعد ہوا ہے اور وہ 2 سال سے زائد عرصے سے بے شرمی اور بے رحمی سے اپنی ذمہ داریوں کو پامال کر رہا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے جے سی پی او اے کی اپنی رکنیت خود ختم کرکے اس معاہدے میں طے شدہ میکانزم اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کو استعمال کرنے کے حقوق اور مواقع سے خود کو محروم کردیا ہے۔اس میں مزید کہا گیا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ ایران پر کشیدگی بڑھانے کا راستہ غلط اور مہلک ہے۔ ہم امریکہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ خود کو ایران کے ساتھ معاہدوں تک رسائی کے مواقع سے محروم کرنے کے بجائے مناسب فیصلوں کے حق میں انتخاب کریں۔

مزید :

بین الاقوامی -