میئر اسلام آباد شیخ عنصر عزیز کا 9اور10 محرم پر دودھ اورپانی کی سبیلیں لگانے کا فیصلہ

میئر اسلام آباد شیخ عنصر عزیز کا 9اور10 محرم پر دودھ اورپانی کی سبیلیں لگانے ...
میئر اسلام آباد شیخ عنصر عزیز کا 9اور10 محرم پر دودھ اورپانی کی سبیلیں لگانے کا فیصلہ

  

اسلام آباد(آئی این پی ) میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی جانب سے محرم الحرام کے موقع پر 9اور10 محرم پر دودھ اورپانی کی سبیلیں لگانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔مذکورہ سبیلیں مرکزی جلوس سمیت تمام جلوسوں کی گزرگاہوں پر لگائی جائیں گی۔ میئر اسلام آبادمیٹرو پولیٹن کارپوریشن ( ایم سی آئی) کی جانب سے محرم کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کی ازخود نگرانی کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کے موقع پر میٹروپولیٹن کارپوریشن( ایم سی آئی) ی جانب سے گئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے مئیر اسلام آباد شیخ انصرعزیز کی سربراہی میں گزشتہ روز ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا۔اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل و ڈائریکٹر سینی ٹیشن سردار خان زمری،ڈائریکٹر واٹرسپلائی ،ڈائریکٹر سٹی سیوریج،ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈیزاسٹر منیجمینٹ( ایم سی آئی) افتخار حیدری،ڈائریکٹر انوائرمنٹ،ڈائریکٹر روڈز،میڈیا کوآرڈینیٹر محسن شیرازی سمیت دیگر متعلقہ شعبہ جات کے سربراہوں نے شرکت کی ۔اس موقع پر میئر اسلام آباد شیخ انصرعزیز نے محرم الحرام کے 9اور10 محرم کےجلوسوں کے حوالے سے کارپوریشن کی جانب سے کئے گئے انتظامات کا ازخود جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔جبکہ میئر اسلام آباد جلوس کے روٹس اور مرکزی جلوس کا بھی دورہ کریں گے۔اس حوالے سے میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے کہاہے کہ کارپوریشن کی جانب سے محرم کے جلوسوں کے راستوں اور مرکزی جلوس کے اطراف پر دودھ اور پانی کی سبیلیں لگائی جائیں گی،جن کی نگرانی میں خود کروگا۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر شہری بھی اپنے طور پر سبیلیں لگائیں ۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -