سشانت سنگھ راجپوت خود کشی کیس، 14 جون کو جس لاک ماسٹر نے دروازہ کھولا وہ سامنے آگیا، سنسنی خیز انکشافات

سشانت سنگھ راجپوت خود کشی کیس، 14 جون کو جس لاک ماسٹر نے دروازہ کھولا وہ سامنے ...
سشانت سنگھ راجپوت خود کشی کیس، 14 جون کو جس لاک ماسٹر نے دروازہ کھولا وہ سامنے آگیا، سنسنی خیز انکشافات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سشانت سنگھ راجپوت خود کشی کیس دروازہ کھولنے والے لاک ماسٹر کے بیان کے بعد نیا رخ اختیار کرگیا۔

محمد رفیع شیخ نامی لاک ماسٹر نے بتایا کہ 14 جون کو سدھارتھ پٹھانی نامی آدمی نے ان سے رابطہ کیا اور دروازہ کھولنے کیلئے کہا۔ " مجھے نہیں پتا تھا کہ یہ سشانت کا فلیٹ ہے، وہاں پر 4 لوگ موجود تھے اور ان میں سے کوئی بھی پریشان نظر نہیں آرہا تھا، وہ بس چاہتے تھے کہ دروازہ کھل جائے۔"

رفیع شیخ کے مطابق سشانت کے دروازے پر کمپیوٹرائزڈ لاک لگا ہوا تھا، وہاں موجود لوگوں نے مجھے کہا کہ پیسے کی پرواہ نہ کرو بس دروازہ کھول دو، چاہے دروازہ توڑنا ہی کیوں نہ پڑے۔ 

لاک ماسٹر نے بتایا کہ جیسے ہی لاک کھلا تو اس نے دروازہ کھولنے کی بھی کوشش کی لیکن وہاں موجود لوگوں نے اسے ایسا کرنے سے منع کردیا اور اسے پکڑ کر باہر لے گئے۔

مزید :

تفریح -