زرتاج گل کی کارکردگی نے عوام کو سب سے زیادہ مطمئن کردیا

زرتاج گل کی کارکردگی نے عوام کو سب سے زیادہ مطمئن کردیا
زرتاج گل کی کارکردگی نے عوام کو سب سے زیادہ مطمئن کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی  پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرمملکت برائے ماحولیات زرتاج گل کی کارکردگی نے عوام کو سب سے زیادہ مطمئن کردیا ۔تفصیل کے مطابق حکومتی پورٹل پر عوام سے وزارتوں کی کارکردگی سے متعلق رائے لی گئی جس میں عوام نے سب سے زیادہ وزارت ماحولیات کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔دوسرے نمبر پر وزارت کامرس اور تیسرے نمبر پر وزارت پارلیمانی امور رہی ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر زرتاج گل نے کہا''اللہ کا شکر کرتی ہوں کہ ہماری وزارت حکومتی پورٹل پرعوام سے لئے گئے اعدادوشمار کے مطابق پہلی پوزیشن پر ہے! وزیراعظم کے مجھ پر بھروسے اور ہمت افزائی کا بھی شکریہ۔ وزارت کے تمام سٹاف اور عہدیداران کی محنت رنگ لائی ہے۔ ،،

مزید :

قومی -