اپنے رشتہ داروں کے نام پر برطانوی حکومت کو 2 کروڑ روپے کا ’چونا‘ لگانے والی خاتون

اپنے رشتہ داروں کے نام پر برطانوی حکومت کو 2 کروڑ روپے کا ’چونا‘ لگانے والی ...
اپنے رشتہ داروں کے نام پر برطانوی حکومت کو 2 کروڑ روپے کا ’چونا‘ لگانے والی خاتون

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) اپنے پاکستان میں مقیم رشتہ داروں کے نام پر برطانوی حکومت کو 1لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً2کروڑ20لاکھ روپے) کا چونا لگانے والی پاکستانی نژاد 8بچوں کی ماں جیل جانے سے بچ گئی۔ میل آن لائن کے مطابق اس 36سالہ خاتون کا نام صباءمحمود ہے جو اپنے پاکستان میں مقیم چچا اور آنٹی کے نام پر جعل سازی کے ذریعے حکومتی فوائد لیتی رہی۔ ان کے نام پر اب تک اس نے مجموعی طور پر 1لاکھ پاﺅنڈ کی رقم حکومت سے وصول کی۔ 

رپورٹ کے مطابق صباءکے یہ چچا اور آنٹی پہلے برطانیہ میں رہتے تھے اور ان کے پاس بھی برطانوی شہریت تھی تاہم یہ چند سالوں کے لیے پاکستان منتقل ہو گئے۔ واپس جا کر جب انہوں نے خود اپنے اولڈ ایج اور دیگر بینیفٹس کی رقم کلیم کرنے کی کوشش کی تو پتا چلا کہ ان کی رقم تو ان کی بھتیجی صباءمحمود وصول کرتی رہی ہے۔ اس پر صباءمحمود کو گرفتار کر لیا گیا۔ اب منشل سٹریٹ کراﺅن کورٹ نے اسے 16ماہ معطل قید اور 15روزہ تربیتی پروگرام میں حصہ لینے کا حکم سنا دیا۔ اس پروگرام پر 1500پاﺅنڈ (تقریباً 3لاکھ 30ہزار روپے) لاگت آئے گی جو صباءمحمود کو ادا کرنے ہوں گے۔صباءمحمود کی قید کی سزا 18ماہ تک معطل ہو گی۔

مزید :

برطانیہ -