برطانیہ میں پاکستانی کی وین کی پولیس والوں نے تلاشی لی تو اندر کیا موجود تھا؟ دیکھ کر آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

برطانیہ میں پاکستانی کی وین کی پولیس والوں نے تلاشی لی تو اندر کیا موجود تھا؟ ...
برطانیہ میں پاکستانی کی وین کی پولیس والوں نے تلاشی لی تو اندر کیا موجود تھا؟ دیکھ کر آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک پاکستانی اپنی وین میں معروف برانڈ ’گوچی‘ کی مصنوعات لیجا رہا تھا لیکن جب مشکوک جان کر پولیس والوں نے ان مصنوعات کی پیکنگ کھولی تو اندر سے ایسی چیز برآمد ہو گئی کہ آفیسرز کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ گئیں۔ میل آن لائن کے مطابق اس 31سالہ پاکستانی کانام نبیل چوہدری بتایا گیا ہے جو اس پیکنگ میں درحقیقت کوکین لیجا رہا تھا تاہم پیکنگ کے اوپر اس نے ’گوچی‘ کے ’لوگو‘(Logo)لگا رکھے تھے تاکہ پولیس والوں کو شک نہ ہو۔

رپورٹ کے مطابق نبیل چوہدری کی گاڑی سے 1کلوگرام کے کئی پیکٹ برآمد ہوئے جن میں مجموعی طور پر 57لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً 1ارب 25کروڑ 77لاکھ روپے) مالیت کی کوکین برآمد ہوئی۔ ملزم نے منشیات سمگل کرنے کے لیے اپنی وین کے پچھلے حصے میں ایک خصوصی پینل بنوا رکھا تھا جس کے اندر یہ پیکٹ اس نے چھپا رکھے تھے۔ پولیس نے ملزم کو شیفیلڈ کراﺅن کورٹ میں پیش کیا جہاں سے اب اسے ساڑھے 7سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

مزید :

برطانیہ -