’شکریہ پاکستان‘ اسرائیل کو دو ٹوک جواب دینے پر فلسطینی شہری نے ویڈیو بنا ڈالی، ایسی بات کہہ دی کہ ہر پاکستانی کا سینہ فخر سے پھول جائے

’شکریہ پاکستان‘ اسرائیل کو دو ٹوک جواب دینے پر فلسطینی شہری نے ویڈیو بنا ...
’شکریہ پاکستان‘ اسرائیل کو دو ٹوک جواب دینے پر فلسطینی شہری نے ویڈیو بنا ڈالی، ایسی بات کہہ دی کہ ہر پاکستانی کا سینہ فخر سے پھول جائے

  

یروشلم(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین ہونے والے معاہدے پر جس طرح پاکستان نے دو ٹوک موقف اختیار کیا اور اسرائیل کو کھرا جواب دیا، اس پر ایک فلسطینی نوجوان نے ایسی ویڈیوبنا ڈالی ہے کہ دیکھ کر ہر پاکستانی کا سینہ فخر سے پھول جائے۔ ویب سائٹ Redditپر پوسٹ کی گئی اس ویڈیو میں فلسطینی نوجوان پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہتا ہے کہ ”ہاں! یہ ہوتی ہے حمایت، جس کی فلسطین کو ضرورت ہے، خاص طور پر مسلمان ملکوں سے۔متحدہ عرب امارات اور دوسرے ملک اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کر رہے ہیں اور اسے مشرق وسطیٰ میں ایک ملک کی حیثیت سے تسلیم کرنے جا رہے ہیں۔ ایسے میں پاکستان نے اسرائیل کو جو دو ٹوک جواب دیا ہے میں اس پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔“

نوجوان ویڈیومیں مزید کہتا ہے کہ ”پاکستان دنیا میں واحد ملک ہے جو اپنے پاسپورٹ پر پاکستانی شہریوں کو اسرائیل میں جانے کی اجازت نہیں دیتا۔ کیا آپ نے کسی عرب ملک کو دیکھا ہے جس نے یہ کام کیا ہو؟ نہیں۔عرب ملک بھی ہماری اس طرح حمایت نہیں کر رہے جس طرح پاکستان کر رہا ہے۔ میں پہلے بھی پاکستان سے محبت کرتا ہوں اور پاکستانی حکومت کی طرف سے آج یہ بیان جاری ہونے کے بعد میری پاکستان کے ساتھ محبت مزید بڑھ گئی ہے۔“ اس بات کے بعد نوجوان اپنی کار میں جنید جمشید کا معروف ملی نغمہ ’دل دل پاکستان‘ چلا دیتا ہے اور پاکستان کا پرچم نکال کر لہرانا شروع کر دیتا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -