شان مسعود میچ کا دباﺅ کم کرنے کیلئے کریز پر کیا کام کرتے ہیں؟ ایسا انکشاف کر دیا کہ آپ کو بھی حیرت ضرور ہو گی

شان مسعود میچ کا دباﺅ کم کرنے کیلئے کریز پر کیا کام کرتے ہیں؟ ایسا انکشاف کر ...
شان مسعود میچ کا دباﺅ کم کرنے کیلئے کریز پر کیا کام کرتے ہیں؟ ایسا انکشاف کر دیا کہ آپ کو بھی حیرت ضرور ہو گی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز شان مسعود نے انکشاف کیا ہے کہ وہ میچ کا دباﺅ کم کرنے کیلئے کریز پر گنگنانے کے عادی ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں اوپنر نے انکشاف کیاکہ جب بھی میں بیٹنگ کر رہا ہوتا ہوں تو ذہن میں کوئی گانا ہوتا ہے، ایک گانا جو مجھے اب بھی یاد ہے وہ گابا میں آسٹریلیا کے مچل سٹارک، پیٹ کومنز اور جوش ہیزل ووڈ کا سامنا کرتے ہوئے گایا تھا، مجھے معلوم تھا کہ یہ ایک سخت ٹاکرا ہو گا اس لئے ایک دھیمے گانے کا انتخاب کیا، میں بینڈ میرون فائیو کا گانا میموریز لگا تاکہ اپنے آپ کو پرسکون رکھ سکوں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی انتہائی اہم تھی کیونکہ ہمارے بچے ایک عرصے تک اپنے ہیروز کو ایکشن میں نہیں دیکھ سکے، بہت سارے لوگ اس کھیل سے دور ہو گئے، اب آپ سٹیڈیم میں داخل ہوں تو آپ کو نعرے سننے کو ملتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ یہ سب اس وقت بہت بہتر ہو جائے گا جب بین سٹوکس، جو روٹ، جوز بٹلر، سٹورٹ براڈ اور جیمز اینڈرسن جیسے سٹارز پاکستان کا دورہ کریں گے، ہم نے بہت زیادہ نقصان اٹھایا، مجھے لگتا ہے کہ ہمارے لوگ خاص طور پر بچے دنیا بھر کے کرکٹ ہیروز کو دیکھنے کے حقدار ہیں۔

مزید :

کھیل -