جاوید میانداد کی وزیراعظم سے معافی، ان کے بھانجے کو کس عہدے پر تعینات کیا گیا ہے؟ بڑی خبر آ گئی

جاوید میانداد کی وزیراعظم سے معافی، ان کے بھانجے کو کس عہدے پر تعینات کیا گیا ...
جاوید میانداد کی وزیراعظم سے معافی، ان کے بھانجے کو کس عہدے پر تعینات کیا گیا ہے؟ بڑی خبر آ گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان اور بلے باز جاوید میانداد نے سخت تنقید کا نشانہ بنانے کے بعد وزیراعظم عمران خان سے معذرت کر لی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق جاوید میانداد نے ایک ویڈیو میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے پیٹرن انچیف پر ملکی کرکٹ کو تباہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ کو بطور کپتان میں چلاتا تھا اور وزیراعظم بھی میں نے بنوایا، لیکن اب آپ معلوم نہیں کیا بن بیٹھے ہیں۔ 

جاوید میانداد نے گزشتہ روز ایک اور انٹرویو میں اپنے بیان پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ میری بات سے اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو اس سے اور خاص طور پر وزیراعظم عمران خان سے معذرت خواہ ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کی انگلینڈ میں کارکردگی پر ناراض تھا، اس لئے بات کرگیا، عمران خان اور پاکستان کرکٹ کے پرستاروں کی بڑی عزت کرتا ہوں۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ جاوید میانداد کے بھانجے فیصل اقبال کو حال ہی میں پی سی بی نے ڈومیسٹک ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے اور ماہرین کرکٹ کا کہنا ہے کہ بھانجے کو اہم ذمہ داری ملنے کے بعد جاوید میانداد نے اپنے بیان پر معافی مانگی ہے۔ 

مزید :

کھیل -