مہیش بھٹ کے ساتھ تعلقات کی خبریں، وہ وقت جب ریا چکروتی نے خود معاملے کی وضاحت کی تھی

مہیش بھٹ کے ساتھ تعلقات کی خبریں، وہ وقت جب ریا چکروتی نے خود معاملے کی وضاحت ...
مہیش بھٹ کے ساتھ تعلقات کی خبریں، وہ وقت جب ریا چکروتی نے خود معاملے کی وضاحت کی تھی

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی سوشل میڈیا اور مین سٹریم میڈیا پر سشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کے بعد سے ڈائریکٹر مہیش بھٹ اور اداکارہ ریا چکروتی کے مبینہ تعلقات کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی ہیں لیکن ماضی میں ریا چکروتی اس حوالے سے واضح بیان دے چکی ہیں۔

2018 میں ایک انٹرویو کے دوران ریا چکروتی سے مہیش بھٹ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے ان کے ساتھ اپنے تعلق کے بارے میں واضح جواب دیا تھا۔ ریا چکروتی نے کہا تھا کہ ان کا اور مہیش بھٹ کا رشتہ باپ اور بیٹی جیسا ہے، مہیش بھٹ ان کے سرپرست ہیں۔

ریا چکروتی نے کہا تھا کہ مہیش بھٹ وہ واحد شخص ہیں جو کسی کے چہرے سے نقاب اتار سکتے ہیں، ان کے پیار نے میری زندگی کو تبدیل کیا ہے۔

ریا چکروتی کی جانب سے وضاحت آنے کے بعد جب انہوں نے 2019 میں مہیش بھٹ کی 70 ویں سالگرہ پر کچھ ان دیکھی تصاویر شیئر کیں تو سوشل میڈیا صارفین نے انہیں جم کر ٹرول کیا جس کے بعد انہوں نے یہ پوسٹ ڈیلیٹ کردی تھی۔

سشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کے بعد ریا چکروتی اور مہیش بھٹ کے "تعلقات" کی خبریں ایک بار پھر سے اس لیے کچھ زیادہ گردش کررہی ہیں کیونکہ جس دن ریا چکروتی سشانت سے لڑائی کرکے ان کے گھر سے باہر نکلی تھیں تو انہوں نے باہر نکلتے ہی سب سے پہلے مہیش بھٹ کو ہی فون کیا تھا۔

مزید :

تفریح -