ساتھی کھلاڑی نسیم شاہ کو ”للی شاہ“ کہنے لگے مگر کیوں؟ دلچسپ خبر آ گئی

ساتھی کھلاڑی نسیم شاہ کو ”للی شاہ“ کہنے لگے مگر کیوں؟ دلچسپ خبر آ گئی
ساتھی کھلاڑی نسیم شاہ کو ”للی شاہ“ کہنے لگے مگر کیوں؟ دلچسپ خبر آ گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز نوجوان فاسٹ باﺅلر نسیم شاہ کو ساتھی کھلاڑیوں نے ”للی شاہ“ کی عرفیت سے نواز دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق نسیم شاہ کا باﺅلنگ ایکشن آسٹریلیا کے عظیم فاسٹ باﺅلر ڈینس للی سے مشابہت رکھتا ہے جبکہ ان کی رفتار اور صلاحیتوں کے باعث ماہرین انہیں مستقبل کا ہیرو بھی قرار دیتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ساتھی کھلاڑیوں نے نسیم شاہ کو ”للی شاہ“ کی عرفیت دیدی ہے۔ آسٹریلیا کے عظیم فاسٹ باﺅلر ڈینس للی نے 1971ءسے 1984ءکے درمیان 70 میچز میں 355 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ 

فاسٹ باﺅلر نسیم شاہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سابق آسٹریلین فاسٹ باﺅلر بہت بڑے لیجنڈ ہیں اور میں تو بس باﺅلنگ کرتا ہوں ، سکواڈ کا سب سے چھوٹا رکن ہونے کے باعث تمام سینئر پلیئرز مجھ سے بہت پیار کرتے ہیں البتہ میں پوری کوشش کروں گا کہ زیادہ نہیں توڈینس للی جتنی ہی محنت کر کے نام ضرور بناﺅں۔ 

مزید :

کھیل -