کراچی میں 2 اساتذہ نے بچوں کے ساتھ ایسا کام کردیا کہ پولیس نے گرفتار کرلیا

کراچی میں 2 اساتذہ نے بچوں کے ساتھ ایسا کام کردیا کہ پولیس نے گرفتار کرلیا
کراچی میں 2 اساتذہ نے بچوں کے ساتھ ایسا کام کردیا کہ پولیس نے گرفتار کرلیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں بچوں پر تشدد کرنے والے مدرسے کے 2 اساتذہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

سوشل میڈیا پر گزشتہ دنوں ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں مدرسے کا ایک استاد پائپ کے ساتھ چھوٹی بچی پر تشدد کر رہا تھا۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سندھ حکومت ایکشن میں آگئی اور ملزم کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

پولیس نے ویڈیو کی مدد سے استاد کی تلاش شروع کی تو پتا چلا کہ ویڈیو ڈیڑھ سال پرانی ہے جس میں اورنگی ٹاؤن میں واقع مدرسے میں فرید نامی قاری بچی پر تشدد کرتا ہوا نظر آیا۔

پولیس نے مزید تفتیش کی تو پتا چلا کہ اسی مدرسے میں 9 اگست کو بھی علی سید نامی قاری نے ایک بچے پر بیہمانہ تشدد کیا تھا۔ پولیس نے دونوں اساتذہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -