ساﺅتھمپٹن ٹیسٹ، انگلینڈ نے دوسرے روز چائے کے وقفے تک 5 وکٹ پر 490 رنز بنا لئے

ساﺅتھمپٹن ٹیسٹ، انگلینڈ نے دوسرے روز چائے کے وقفے تک 5 وکٹ پر 490 رنز بنا لئے
ساﺅتھمپٹن ٹیسٹ، انگلینڈ نے دوسرے روز چائے کے وقفے تک 5 وکٹ پر 490 رنز بنا لئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ساﺅتھمپٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلش بلے باز زیک کرالی پاکستانی باﺅلرز کیلئے ڈراﺅنا خواب بن گئے ہیں جنہوں نے یادگار اننگز کھیلتے ہوئے ٹیسٹ کیرئیر کی پہلی ڈبل سنچری سکور کی اور 267 رنز بنا کر میچ پر انگلینڈ کی گرفت بھی بے حد مضبوط کر دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق دی روزباﺅل ساﺅتھمپٹن میں جاری میچ کے دوسرے روز زیک کرالی اور جوز بٹلر نے 332 رنز 4 کھلاڑی آﺅٹ سے اننگز کا آغاز کیا تو کسی پاکستانی باﺅلر کی ایک نہ چلنے دی۔ دونوں نے پراعتماد کھیل پیش کرتے ہوئے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 359 رنز جوڑے اور مجموعی سکور 486 تک پہنچا دیا۔ اس موقع پر زیک کرالی اسد شفیق کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں سٹمپ آﺅٹ ہو گئے، انہوں نے انتہائی عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 267 رنز بنائے جبکہ جوز بٹلر نے بھی ان کا خوب ساتھ دیا جنہوں نے 140 رنز بنا لئے ہیں اور بدستور کریز پر موجود ہیں۔ 
قبل ازیں میچ کے پہلے روز انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو صرف 12 کے مجموعی سکور پر شاہین شاہ آفریدی نے پہلی کامیابی دلا دی اور روری برنز کو 6 کے انفرادی سکور پر شان مسعود کے ہاتھوں کیچ کروایا۔ انگلینڈ کی دوسری وکٹ 73 کے مجموعی سکور پر گری اور ڈومینک سبلی 22 رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ 

کپتان جو روٹ بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور 29 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ ہوئے جبکہ 127 کے مجموعی سکور پر یاسر شاہ نے اولی پوپ کو کلین بولڈ کر دیا جنہوں نے صرف 3 رنز بنائے۔ زیک کرالی اور جوز بٹلر نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 202 رنز جڑے اور ٹیسٹ میچ پر اپنی ٹیم کی گرفت مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ زیک کرالی 171 رنز اور جوز بٹلر 87 رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں جو میچ کے دوسرے روز نامکمل اننگز آگے بڑھائیں گے۔ 
کھیل کے پہلے روز پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 28 اوورز میں 107 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ 

مزید :

کھیل -