مریم نواز کا نام ڈان لیک سے کیسے نکلا ؟صحافی کے سوال پر شہزاد اکبر نے ایسا جواب دے دیا کہ وزیراعظم بھی حیران رہ جائیں گے

مریم نواز کا نام ڈان لیک سے کیسے نکلا ؟صحافی کے سوال پر شہزاد اکبر نے ایسا ...
مریم نواز کا نام ڈان لیک سے کیسے نکلا ؟صحافی کے سوال پر شہزاد اکبر نے ایسا جواب دے دیا کہ وزیراعظم بھی حیران رہ جائیں گے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے داخلہ واحتساب شہزاد اکبر کی پریس کانفرنس میں صحافی نے سوال کیا کہ مریم نواز کا نام ڈان لیکس سے کیسے نکلا اور نوازشریف بیرون ملک کیسے گئے؟ جس پر شہزاد اکبر نے کہا کہ اس کا جواب تو محکمہ زراعت ہی دے گا۔ شہزادا کبر نے کہا کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی فراہم کردہ تفصیلات پر تحفظات ہیں، نوازشریف مجرم ہیں اور انہیں واپس لایا جائے گا، لندن میں علاج تو ایک طرف انہیں تو ایک ٹیکہ بھی نہیں لگا۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ عام انتخابات سے قبل پی پی 219 سے مسلم لیگ ن ملتان کے صوبائی امیدوار اقبال سراج نے مجروح حالت میں اپنے گودام سے اچانک ایک ہنگامی پریس کانفرنس کی تھی جس میں انہوں نے الزام لگایاتھا کہ آئی ایس آئی کے اہلکاروں نے ان کے گودام پر چھاپا مارا اور ان کو زد وکوب بھی کیا۔انہوں کہا تھا کہ آئی ایس آئی کے اہلکاروں نے انہیں بارہا اپنے دفتر میں بلایا اور ن لیگ کا ٹکٹ واپس کرنے کو کہا۔ انہوں نے اپنے منہ پر مارے تھپڑوں کے نشانات بھی میڈیا کو دکھائے تھے۔اس بیان پرنواز شریف نے فوراً لندن سے بیان دیاتھا یہ سازشیں اب نہیں چلیں گی، ہمارے ورکروں کو ہراساں کیا جا رہا ہے، ایسی کوششیں جاری رہیں تو انقلاب آ جائے گا ۔لیکن پھر اقبال سراج کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آ گئی جس میں انہوں نے اقرار کیا ان کی فیکٹری پر چھاپہ دراصل محکمہ زراعت نے مارا تھا اور اس میں آئی ایس آئی کا کوئی اہلکار شامل نہیں تھا۔

مزید :

قومی -