زلفی بخاری کو ایک اور اہم عہدہ دینے کا فیصلہ کرلیاگیا

زلفی بخاری کو ایک اور اہم عہدہ دینے کا فیصلہ کرلیاگیا
زلفی بخاری کو ایک اور اہم عہدہ دینے کا فیصلہ کرلیاگیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی حکومت نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذلفی بخاری کو پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) بورڈ کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

نجی نیوز چینل جیو کے مطابق کابینہ ڈویڑن نے ذلفی بخاری کی تقرری کے لیے سمری تیاری کرلی اور ان کی بطور چیئرمین پی ٹی ڈی سی بورڈ تقرری کی سمری وفاقی کابینہ میں پیش ہوگی۔ پی ٹی ڈی سی بورڈ کے 3 ممبران کی تعیناتی کے لیے 6 ناموں کا پینل تجویز کیا ہے جب کہ ایم ڈی پی ٹی ڈی سی کانام بطور سیکرٹری بورڈ تجویز کیا گیا ہے۔ جاوید جبار، کامران لاشاری اور سلمان صدیق بطور ممبر بورڈ سبکدوش ہوچکے ہیں۔

مزید :

قومی -