ٹڈاپ سکینڈل، یوسف رضا گیلانی کے شریک ملزم کو بیوی نے قتل کرکے لاش جلادی، پھر کہاں پہنچ گئی؟ انتہائی دردناک تفصیلات

ٹڈاپ سکینڈل، یوسف رضا گیلانی کے شریک ملزم کو بیوی نے قتل کرکے لاش جلادی، پھر ...
ٹڈاپ سکینڈل، یوسف رضا گیلانی کے شریک ملزم کو بیوی نے قتل کرکے لاش جلادی، پھر کہاں پہنچ گئی؟ انتہائی دردناک تفصیلات

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ) کیس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے شریک ملزم محمد ہارون کو ان کی بیوی نے اپنے دوست کے ساتھ قتل کردیا اور لاش جلادی جس کے بعد وہ سندھ ہائیکورٹ اپنے شوہر کی گمشدگی کی درخواست لے کر پہنچ گئی۔

سندھ ہائیکورٹ میں محمد ہارون کی گمشدگی  کے کیس کی سماعت کے دوران پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم لاپتہ نہیں ہے بلکہ اس کی بیوی نے اسے اپنے دوست کے ساتھ مل کر قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کو جلادیا۔ واردات کرنے کے بعد ہارون کی بیوی صنم ہارون نے سندھ ہائیکورٹ میں اپنے شوہر کی گمشدگی کی درخواست دی۔

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ صنم ہارون کے دوست کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس نے محمد ہارون کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

خیال رہے کہ اربوں روپے کی کرپشن کے ٹڈاپ سکینڈل میں 25 ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ اس کیس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی پر 7 ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -