برطانیہ سے نواز شریف کی واپسی کے لیے حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا

برطانیہ سے نواز شریف کی واپسی کے لیے حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا
برطانیہ سے نواز شریف کی واپسی کے لیے حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) حکومت پاکستان نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی حوالگی سے متعلق برطانیہ کو خط لکھ دیا۔بی سی سی کے مطابق برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر محمد نفیس زکریا نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی پاکستان کو حوالگی سے متعلق برطانوی حکومت کو خط لکھا ہے۔

اس سے قبل آج میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر احتساب شہزاد اکبر نے کہا تھا کہ نواز شریف کے مفرور ہونے سے متعلق برطانیہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کوعلاج کے لیے چار ہفتے بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی تھی۔ علاج تو دور کی بات انہیں ایک ٹیکا بھی نہیں لگا۔

مزید :

قومی -