آدمی کی ایئر پورٹ پر بم کی جھوٹی اطلاع، لیکن اس نے یہ حرکت کیوں کی؟ بیوی سے لڑ کر نہیں بلکہ ۔۔۔

آدمی کی ایئر پورٹ پر بم کی جھوٹی اطلاع، لیکن اس نے یہ حرکت کیوں کی؟ بیوی سے لڑ ...
آدمی کی ایئر پورٹ پر بم کی جھوٹی اطلاع، لیکن اس نے یہ حرکت کیوں کی؟ بیوی سے لڑ کر نہیں بلکہ ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

منگلورو (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست منگلورو میں ایک شخص نے ایئر پورٹ پر بم کی جھوٹی اطلاع پولیس کو دی ، تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ لاک ڈاؤن میں ملزم گھر پر فارغ بیٹھا ہوا تھا اس لیے اس نے سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے یہ حرکت کی۔

پولیس کے مطابق 33 سالہ وسنت کرشنا شیری نامی شخص پہلے کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں ایک ہوٹل میں ملازمت کرتا تھا جس کے بعد وہ اوڈپی ضلع میں ہوٹل پر کام کرنے لگا۔

لاک ڈاؤن کے دوران ہوٹل بند ہونے کی وجہ سے ملزم گھر پر فارغ تھا، اس نے گوگل سے پولیس افسر واسو دیو کا موبائل نمبر ڈھونڈ کر انہیں ساحلی شہر منگلورو کے ایئر پورٹ پر بم کی جھوٹی اطلاع دے دی۔

بم کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی دوڑیں لگ گئیں لیکن ہاتھ کچھ بھی نہیں لگا، جس کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ اس نے سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے یہ حرکت کی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے مغربی دنیا سے کئی بار ایسی خبریں سامنے آتی رہتی ہیں کہ کسی شخص نے بیوی سے جھگڑا کرکے اس کے موبائل فون سے ایئر پورٹ پر بم کی اطلاع دی ہو۔ بعض واقعات میں لوگوں نے اپنی روٹھی بیوی کو سفر سے روکنے کیلئے بھی بم کی جھوٹی اطلاعات دی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -