پولیس کا ہوٹل پر چھاپہ، اندر کیا شرمناک کام ہورہا تھا؟

پولیس کا ہوٹل پر چھاپہ، اندر کیا شرمناک کام ہورہا تھا؟
پولیس کا ہوٹل پر چھاپہ، اندر کیا شرمناک کام ہورہا تھا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

منگلورو (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست کرناٹک میں پولیس نے ایک ہوٹل پر چھاپہ مار کر جسم فروشی کا اڈہ پکڑ لیا۔

پولیس کے مطابق انہیں کچھ عرصے سے اطلاعات مل رہی تھیں کہ منگلورو کے علاقے پمپ ویل کے ہوٹل میں قحبہ خانہ چلایا جارہا ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہوٹل کے 2 ملازمین کو گرفتار کرلیا جبکہ 3 ایسی خواتین کو بچالیا جنہیں جسم فروشی میں استعمال کیا جارہا تھا۔ پولیس کی جانب سے خواتین کو بچانے کی بات کی گئی ہے لیکن یہ واضح نہیں کیا گیا کہ آیا انہیں زبردستی ہوٹل میں رکھا گیا تھا یا وہ اپنی مرضی سے اس شرمناک کام میں ملوث تھیں۔

گرفتار ہوٹل ملازمین میں 45 سالہ سریش شیٹھی اور 40 سالہ ساگر شامل ہیں، دونوں ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -