کراچی میں تیزبارشوں کا سلسلہ کب تک جاری رہنے کا امکان ہے؟بڑی خبر آگئی

کراچی میں تیزبارشوں کا سلسلہ کب تک جاری رہنے کا امکان ہے؟بڑی خبر آگئی
کراچی میں تیزبارشوں کا سلسلہ کب تک جاری رہنے کا امکان ہے؟بڑی خبر آگئی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالقیوم بھٹو نے کہا ہے کراچی میں بدھ تک تیز بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے، شہر میں مشرق کی جانب بارش برسانے والے بادلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ بحیرہ عرب سے ملنے والی نمی کے باعث مون سون سسٹم کو تقویت ملی ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے کہاکہ رات میں گرج چمک کے ساتھ کہیں تیز اور کہیں موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -