عافیہ صدیقی پر جیل میں حملہ، پاکستانی دفتر خارجہ کا ردعمل بھی سامنے آگیا

عافیہ صدیقی پر جیل میں حملہ، پاکستانی دفتر خارجہ کا ردعمل بھی سامنے آگیا
عافیہ صدیقی پر جیل میں حملہ، پاکستانی دفتر خارجہ کا ردعمل بھی سامنے آگیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی پرقیدی کے حملے پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی سفارتخانے نے امریکی حکام سے یہ معاملہ اٹھایا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے حوالے سے کہا کہ 30 جولائی کو عافیہ صدیقی پر ساتھی قیدی کے ذریعے حملے کے بارے میں معلوم ہوا ہے۔واشنگٹن میں ہمارے سفارت خانے نے امریکی حکام سے یہ معاملہ اٹھایا ہے۔واقعے کے بعد قونصل جنرل نے عافیہ صدیقی سے ملاقات کی ہے، انہیں کچھ معمولی چوٹیں آئیں لیکن وہ ٹھیک ہو رہی تھیں،حملے کے حوالے سے متعلقہ امریکی حکام کو شکایت درج کرا دی گئی ہے۔

مزید :

قومی -