جی پی فنڈ، سالانہ شرح منافع کم، سرکاری ملازمین میں تشویش

جی پی فنڈ، سالانہ شرح منافع کم، سرکاری ملازمین میں تشویش

  

خانیوال (بیورو نیوز)وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے جی پی فنڈ کی سالانہ شرح منافع میں ٪ 4.10کمی کردی تفصیل کے مطابق وفاقی و صوبائی حکومت ہر سال سرکاری  (بقیہ نمبر1صفحہ 10پر)

ملازمین کی تنخواہوں سے کی گئی جی پی فنڈ کٹوتی پر شرح منافع کا اعلان کرتی ہے گزشتہ دو سالوں میں یہ شرح منافع  12%  تھی جبکہ اس سے پچھلے سال یہ شرح %14 تھی وفاقی و صوبائی حکومت نے اس سال منافع کی شرح میں اضافہ کی بجانے کمی کر دی ہے جو %7.90  مقرر کی گئی ہے۔ سرکاری و اساتذہ تنظموں کے سربراہاں ایپکا یونٹ ایجوکیشن کے سربراہ منیر دولتانہ عبدالروف کمبوہ ڈی سی آفس یونٹ کے سربراہ عمران کمبوہ رانا انوارالحق پروگریسو گروپ کے چیرمین محمد اشرف بلوچ محمد سعید اساتذہ تنظموں کے سربراہان عبدالطارق نیازی قاضی مقبول احمد نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین و اساتذہ پہلے ہی معاشی بدحالی کا شکار ہیں ۰ مہنگائی انتہائی سطح کو چھو رہی ہے جبکہ ملازمین کی تنخواہوں میں بھی خاطر خواہ اضافہ نہیں کیا گیا ان حالات میں ملازمین کے پاس جو جمع پونجی ہوتی ہے وہ جی پی فنڈ کی رقم ہی ہوتی ہے جس سیملازمین اپنے بچوں کی شادیاں یا مکان وغیرہ کی تعمیر کرتے ہیں ۰ حکومت نے اس رقم پر شرح منافع میں اضافہ کرنے کے بجائے مزید کمی کردی ہے حکومت کے اس فیصلے سے سرکاری ملازمین و اساتذہ برادری میں سخت مایوسی پائی جاتی ہے۰ ملازمین و اساتذہ تنظیموں کے سربراہان نے وفاقی و صوبائی حکومت سے اس فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔

فنڈ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -