تونسہ، خاتو ن قتل، سابقہ شوہر ساتھیوں سمیت موقع سے فرار

تونسہ، خاتو ن قتل، سابقہ شوہر ساتھیوں سمیت موقع سے فرار

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)سابقہ خاوند نے مطلقہ بیوی کو فائر مار کر قتل کر دیا،مزاحمت پر خاتون کے چچاپر بھی فائر کھول دئیے تفصیل کے مطابق تونسہ شریف پرڈان شرقی کے(بقیہ نمبر4صفحہ10پر)

 رہائشی نصیر احمد مریدانی کھوسہ کی بیٹی صغری بی بی کی شادی اپنے علاقہ تونسہ شریف کے گلزاراحمد پولی سے 5سال قبل ہوئی تھی جس سے اس کی 2سالہ بیٹی مصباح بی بی بھی تھی،گھریلو ناچاکی پر2 سال پہلے گلزاراحمد پولی نے اپنی بیوی صغری بی بی کو طلاق دے دی تھی جس پر صغری بی بی اپنی بیٹی سمیت اپنے چچا محمد نواز کے پاس کوٹ ادو کے علاقہ  تونسہ بیراج موضع فقیروالی رہائش پذیر تھی،گزشتہ شب صغرا بی بی اپنے چچا کے گھر  سوئی ہوئی تھی کہ رات کی تاریکی میں گلزار احمد اپنے بھائی محمد رمضان اور دیگر ساتھیوں شعیب اور ایک نامعلوم کے ہمراہ مسلح تشیں اسلحہ اس کے گھر داخل ہو گیا اور گھر میں سوئی صغرا  بی بی  پر فائر کھول دیے جو اس کے سر میں لگے اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں،صغرا بی بی کے چچا محمد نواز نے مزاحمت کی تو ملزمان نے اس پر بھی فائر کھول دیے جو اسے گردن اور کندھے میں لگے،ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہوگئے، شدید زخمی محمد نواز کو فوری طبعی امداد کے بعد نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا،پولیس تھانہ صدر کوٹ ادو نے مقتولہ صغرا بی بی کے والد نصیراحمد مریدانی کھوسہ کی مدعیت میں مقدمہ نمبر324/21زیردفعہ 302/324/34رج کرکے قاتلوں کی تلاش شروع کردی ہے۔

فائرنگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -