ڈیرہ، نہم جماعت کے داخلہ شیڈول کااعلان

 ڈیرہ، نہم جماعت کے داخلہ شیڈول کااعلان

  

 جام پور(نامہ نگار)ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان نے جماعت(بقیہ نمبر5صفحہ10پر)

 نہم کے داخلہ کا شیڈول جاری کردیا ہے۔سیکرٹری بورڈ محمد بلال شاہین نے  پنجاب ٹیچر یونین کے ضلعی رہنما ملک سیہل دمڑیہ سے ملاقات کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ تعلیمی سیشن 23-2021 کے تحت آن لائن رجسٹریشن ریٹرن داخلہ 15 ستمبر تک کرائی جاسکتی ہے۔500 لیٹ فیس کے ساتھ اداروں میں داخلہ،آن لائن ڈیٹا انٹری،بنک میں فیس جمع کرانے،آن لائن کمپیوٹرائزڈ اصل بنک چالان اور رجسٹریشن کی ہارڈ کاپی فارورڈنگ لیٹر کے ساتھ بورڈ میں 16 ستمبر سے 30 ستمبر تک کرائی جاسکیں گے۔سیکرٹری بورڈ محمد بلال شاہین نے بتایا کہ 30 ستمبر کے بعد کسی کا داخلہ قبول نہیں کیا جائیگا۔رجسٹریشن کیلئے ب فارم لازمی قرار دیا گیا ہے۔ تعلیمی سیشن کیلئے طالب علم کی عمر یکم اگست تک کم سے کم 12 سال ہونی چاہئے۔مزید معلومات کیلئے ادارہ سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔اس موقع پر پنجاب ٹیچر یونین کے ضلعی رہنما ملک سہیل دمڑیہ بھی موجود تھے۔

داخلہ شیڈول

مزید :

ملتان صفحہ آخر -