گھریلو جھگڑے پر خاتون کی خودکشی

 گھریلو جھگڑے پر خاتون کی خودکشی

  

 رحیم یار خان(نمائندہ پاکستان) گھریلو جھگڑوں اور مالی پریشانیوں (بقیہ نمبر6صفحہ10پر)

 سے دلبرداشتہ ہو کر 26 سالہ خاتون نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی ، تفصیل کے مطابق سحجہ کی رہائشی 26 سالہ حسنہ بی بی نے آئے روز کے گھریلو جھگڑوں اور مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لی حالت غیر ہونے پر ورثا نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود وہ جانبر نہ ہو پائی اور دم توڑ گئی جبکہ اقدام خودکشی کرنے والے 6 افراد جن میں مڈ حسن کی 25 سالہ فرزانہ بی بی گلشن عثمان کی 35 سالہ عزرا بی بی ڈہرکی کا 15 سالہ صفدر پکا لاڑاں کی 22 سالہ طاہرہ بی بی اقبال ٹان کا 40 سالہ انور اور راجن پور کالاں کا 60 سالہ احمد دین کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

خود کشی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -