مختلف شہروں میں حادثے،  6افراد جا ں بحق، متعدد زخمی

  مختلف شہروں میں حادثے،  6افراد جا ں بحق، متعدد زخمی

  

 رحیم یارخان،محسن وال، میاں چنوں ہارون آباد،بورے والا(نمائندہ پاکستان،نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)  ہارون آباد ٹریفک کے 2مختلف واقعات میں 2افراد جاں بحق جبکہ 2(بقیہ نمبر7صفحہ10پر)

بزرگ شہری زخمی ہوگئے، تفصیلات کے مطابق پہلا حادثہ ہارون آباد فورٹ عباس روڈ پر نواحی گاؤں 224نائن آر شہباز والا کے قریب رونماء ہوا جس میں موٹر سائیکل ٹرالے کیساتھ ٹکرانے سے دو بھائی مجید اقبال اور رمضان اقبال موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ٹرالے کا ڈرائیور موقع پر فرار ہوگیا،دوسرا حادثہ چک 36تھری آر شہید چو ک کے قریب رونما ہوا جس میں ایک کار ٹائر پھٹنے سے بے قابو ہوکر موٹر سائیکل سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں بزرگ خاتون و مرد شدید زخمی ہوگئے،زخمی بزرگ محار شریف سے 431سکس آر جا رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے، اطلاع پر مقامی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اورکاروائی کا آغاز کردیا۔ جبکہ  میاں چنوں علاقہ پل گھراٹ کے قریب نہر لوئر بار ی دوآب میں ایک شخص نہر میں ڈوب گیا،مقامی لوگوں کے مطابق ڈوبنے والے شخص مچھلیاں پکڑ رہا تھا،ریسکیو1122کی جانب سے تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے،ڈوبنے والے شخص کی شناخت حاجی منظور کے نام سے ہوئی جو میاں چنوں کا رہائشی ہے علاوہ ازیں میاں چنوں نواحی گاؤں 102پندرہ ایل میں 25سالہ فیصل کھیتوں میں لگے کھمبے سے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا،مقامی لوگوں نے نعش کو دیکھ کر ریسکیو اور پولیس کو اطلاع کردی،نوجوان کی ڈیڈی باڈی کو گھر منتقل کردیا گیا۔جبکہ بورے والا کی نواحی آبادی الہ آباد کالونی کا رہائشی محمد لطیف اپنی والدہ شرماں بی بی اپنی بیٹی 18 سالہ صبا بی بی اور بھتیجی 10 سالہ مریم کے ہمراہ موٹر سائیکل پر وہاڑی سے بورے والا کی طرف آ رہے تھے کہ لکی فلور ملز ملتان روڈ کے قریب سامنے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نے انہیں ٹکر مار کر بری طرح کچل ڈالا جس سے لطیف کی والدہ شرماں بی بی اور 18 سالہ بیٹی صبا موقع پر ہی دم توڑ گئیں جبکہ لطیف اور اسکی بھتیجی مریم شدید زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو 1122 نے فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا حادثے کا شکار ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے دادی اور پوتی کی نعشیں جب انکے گھر پہنچیں تو کہرام برپا ہو گیا۔ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والے بچے سمیت 2 افراد ہسپتال میں دم توڑ گئے، تفصیل کے مطابق ٹریفک کا پہلا حادثہ تاج گڑھ کے رہائشی 12 سالہ عمران کے ساتھ پیش آیا جسے سڑک کراس کرنے کے دوران تیز رفتار مسافر وین نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا جبکہ دوسرا حادثہ صادق آباد کے رہائشی 27 سالہ محمد اکرم کے ساتھ پیش آیا جو اپنے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ سامنے سے آنے والی تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا زخمی ہونے والے دونوں افراد کو ورثا نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود وہ جانبر نہ ہو پائے اور دم توڑ گئے۔

حادثات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -