کبیروالا ہمسائے کی گونگی بہری لڑکی سے بداخلاقی، اوباش موقع سے فرارملزم کی پھر ”واردات“ کی کوشش

 کبیروالا ہمسائے کی گونگی بہری لڑکی سے بداخلاقی، اوباش موقع سے فرارملزم کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کبیروالا(نمائندہ خصوصی)اوباش ہمسائے نے گونگی بہری لڑکی کومبینہ طورپر(بقیہ نمبر8صفحہ10پر)
 زبردستی اپنی ہوس کا نشانہ بناڈالا،شورووایلا ہونے پر شوہر نے ملزم کورنگے ہاتھوں پکڑا توملزم سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دیتا ہوا موقع سے فرار ہوگیا،واقعہ کے بعد اہل علاقہ اورمتاثرین نے ملزم کے والد کو شکایت کی تو وہ آگ بگولا ہوکرغلیظ گالیاں اوردھمکیاں دینے لگا،اہل علاقہ کے سمجھانے پر متاثرین نے”معاملہ“اللہ تعالیٰ پرچھوڑ دیا،لیکن ملزم ”گونگی بہری“ لڑکی کو  ہراساں کرنے سے باز نہ آیا،گزشتہ شب گھرمیں گھس کربداخلاقی کرنیکی دوبارہ کوشش کی،شور ووایلاپرجاگنے والے اہل خانہ پرپستول تھان لیا اور اسلحہ لہراتا ہوا فرار ہوگیا،اہل علاقہ اور متاثرین نے واقعہ کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے اورحکام بالاسے صورتحال کا نوٹس لینے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
واردات