عمران خان فوری طورپر طالبان حکومت کو تسلیم کریں، اعجاز الحق

عمران خان فوری طورپر طالبان حکومت کو تسلیم کریں، اعجاز الحق

  

ڈاہرانوالہ (نامہ نگار)طالبان کی افغانستان میں حکومت کا خواب جنرل ضیا الحق شہید نے دیکھا تھا جسکی تعبیر ہوگئی ہے چین، روس، ایران،طالبان کی حکومت کو تسلیم کرچکے(بقیہ نمبر10صفحہ10پر)

 ہیں حالانکہ پاکستان کی حکومت کو طالبان حکومت تسلیم کرنے میں پہل کرنا چاہئیے تھا۔ان خیالات کا اظہار سابق صدر پاکستان جنرل ضیا الحق شہید کے بڑے صاحبزادے سابق وفاقی وزیر  محمد اعجاز الحق سربراہ PMLZ نے جنرل ضیا الحق شہید کی 33ویں برسی کے بعد سینئر صحافی و کالم نگار میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے اپنے خصوصی انڑویو میں کیا۔محمد اعجاز الحق نے کہا کہ جہاد کا علم حقانیہ سے اٹھا تھا،مولانا سمیع الحق آج زندہ ہوتے تو انکی خوشی کی انتہا نہ ہوتی،مجاہدین نے سپر پاور کو دم دبا کر بھاگنے پر مجبور کردیا۔اعجاز الحق نے بتایا کہ وہ ڈش چینل پر دیکھ رہے تھے۔بھارتی جرنیل چینل پر بیٹھا ایسے رورہاتھا کہ جیسے طالبان نے دہلی کو فتح کرلیا ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ طالبان کے وفد نے جون میں ہم سے ملاقاتیں کی تھیں۔ان ملاقاتوں سے ہم نے حکومت کو آگاہ کیا۔مسلم لیگ ضیا کے سربراہ محمد اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کس چیز کا انتظار کررہے ہیں۔؟طالبان تمام فریقین سے بات چیت کررہے ہیں حکومت طالبان کی حکومت کے قیام کو فوری تسلیم کرے۔جبکہ چین،روس اور ایران پہلے تسلیم کرکے بازی لے گیا۔حالانکہ یہ بازی پاکستان کو لینی چاہئیے تھی۔محمد اعجاز الحق نے  سوال کے جواب میں کہا کہ فوج کی اب پوری کور کو افغان سرحد کی بجائے کشمیر بھیجا جائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ضیا کو مزید فعال کررہے ہیں اس لئے جانثار ساتھیوں کو آگے لایا جارہاہے۔

اعجاز الحق

مزید :

ملتان صفحہ آخر -