غلامی سے نجات کا کل عالمی دن
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں غلاموں کی تجارت(بقیہ نمبر11صفحہ10پر)
کی یاد اور ظالمانہ روایت کے خاتمے کا عالمی دن کل منایا جائے گا،اس دن منانے کا مقصد تمام انسانوں کے ذہن میں غلاموں کی تجارت، انسانوں کو غلام بنانیکے طریقہ کار، اِس تکلیف دہ عمل کے نتائج اور افریقہ، یورپ اور امریکا کے ساتھ ساتھ دیگر خطوں پر اِس کے اثرات کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے،اقوامِ متحدہ کے ادارے یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل نے تمام رکن ممالک کو عالمی دن کے موقعے پر ہر سال تقاریب کے انعقاد کی ہدایت کی ہے جس میں ہر رکن ملک کے تمام افراد کی شرکت قابلِ تعریف قرار دی گئی، غلاموں کی تجارت کا عالمی دن 23 اگست 1998 میں چند ممالک میں منایا گیا جس کے تحت ثقافتی تقاریب، بحث مباحثہ اور دیگر تقاریب منعقد کی گئیں اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس میں مزید ممالک کی شمولیت بڑھتی چلی گئی۔
عالمی دن