گگومنڈی، بجلی کی بار بار بندش، کم وولٹیج

گگومنڈی، بجلی کی بار بار بندش، کم وولٹیج

  

 گگو منڈی(نامہ نگار)بجلی کی بار بار بندش اور کم وولٹیج کی کمی کے نتیجہ میں لاکھوں روپے مالیت کے الیکٹرک آلات جل (بقیہ نمبر14صفحہ10پر)

گئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نواحی گاؤں 243۔ای بی کے درجنوں دیہاتیوں نے گاؤں کے مین چوک میں میپکو بورے والا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور میپکو حکام کے خلاف شدید نعرہ بازی کی مظاہرین نے کہا کہ بجلی کی بار بار بندش غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کی وجہ سے عوام شدید پریشانی میں مبتلا ہیں انتہائی کم وولٹیج کی وجہ سے اب تک لاکھوں روپے مالیت الیکٹرک آلات جل چکے ہیں  مظاہرین نے کہا کہ ایس ڈی او حاجی شیر سب ڈویژن کی نا اہلی کی وجہ سے ابھی تک اکثر ٹرانسفارمر ڈی فیوز سیٹ کے بغیر چل رہے ہیں جس کی وجہ سے ڈی سیٹ کی تاریں جلنے کی وجہ سے صارفین کو نا قابل تلافی نقصان اٹھانا پڑتا ہے مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ چک نمبر243۔ای بی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کی جائے اور وولٹیج کی کمی کا مسئلہ فوری حل کیا جائے۔

بجلی بندش

مزید :

ملتان صفحہ آخر -