لیہ، ایک منٹ میں ایک لا کھ پودے لگانے کامنصوبہ شروع

لیہ، ایک منٹ میں ایک لا کھ پودے لگانے کامنصوبہ شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چوک اعظم(نامہ نگار )ضلع لیہ کی تاریخ کی سب سے بڑی شجرکاری مہم کے لئے تیاریاں شروع ہوگئیں۔لیہ کی تاریخ میں پہلی بار ایک منٹ میں 1لاکھ پودے لگانے(بقیہ نمبر16صفحہ10پر)
 کے لیے پلان کا آغاز کردیاگیا۔ایک منٹ میں 1لاکھ پودے لگانے کے لئے متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کردی گئی۔تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر لیہ اظفر ضیاء کی زیرقیادت ضلع لیہ کی تاریخ کی سب سے بڑی شجرکاری مہم کی تیاریو ں کا آغاز کردیاگیاجس میں ایک منٹ میں 1لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنراظفر ضیاء کی زیرصدارت اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فیاض احمدندیم، ضلع کی تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نیا زاحمدمغل،سلیمان احمدلون،عامرافتخار،ضلعی صدرپی ٹی آئی افتخاربابرکھتران موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی سردارعثمان خان بزدار کے ویژن بلین ٹری منصوبہ کو عملی جامع پہنانے کے لئے ضلع لیہ میں عملی اقدامات کا آغاز کردیاگیا ہے۔انہوں نے کہاکہ درخت زمین اورکائنات کی خوبصورتی ہیں جو ماحول اور فضا کو صاف شفاف اور آلودگی سے پاک بناتے ہیں جبکہ لیہ کی زمین اور آب و ہوا شجرکاری کے لیے انتہائی مفید ہے اس لیے ضرورت اس امر کی ہے ہے کہ زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی جائے تاکہ آلودگی کاخاتمہ کرکے قدرتی ماحول کو کو برقرار رکھاجاسکے۔انہوں نے کہاکہ اسی بات کو مدنظررکھتے ہوئے لیہ میں ایک منٹ میں ایک لاکھ پودے لگانے کا ارادہ کیاگیاہے تاکہ آنے والی نسلوں کو خوبصورت،سرسبزو شاداب ماحول کا تحفہ فراہم کیاجاسکے۔ڈپٹی کمشنراظفر ضیاء نے کہاکہ موجود حکومت کلین گرین ماحول کی فراہمی کے لیئے اور آنے والی نسلوں کے لیے جو گراں قدر خدمات انجام دے رہی ہے وہ ناقابل فراموش ہے اور حکومت کے ان اقدامات کے مستقبل میں دور رس نتائج نکلیں گے جب وطن عزیز کا قدرتی ماحول ٹھنڈا،سرسزو شاداب ہوگا۔ڈپٹی کمشنراظفر ضیاء نے اس موقع پر تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو اس مہم کی بطور فوکل پرسن ڈیوٹی تفویض کی اورتمام محکموں سے ایک ہفتہ کے اندراندر ایک منٹ ایک لاکھ پودے لگانے کے بارے میں پلان طلب کیا۔اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔
شجرکاری