وہاڑی،غریبوں میں سلائی مشینیں اور امدادی چیک تقسیم

وہاڑی،غریبوں میں سلائی مشینیں اور امدادی چیک تقسیم

  

وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانز یب خان کھچی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے گراں قدر اقدامات کر رہی ہے وزیر اعظم(بقیہ نمبر17صفحہ10پر)

 پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  ویژن کے مطابق شفاف انداز میں مستحقین کو امداد کی فراہمی جاری ہے پنجاب حکومت مستحق افراد کو باعزت روزگار فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے موجودہ حکومت نے 2سو ار ب روپے احساس پروگرام کیلئے مختص کئے ہیں جس سے ملک بھر میں فلاحی پروگرام جاری ہیں جس سے مستحقین مستفید ہو رہے ہیں کسی تفریق کے بغیر مستحقین کی بحالی کا کام جاری ہے  انہوں نے ان خیالات کا اظہار تحصیل کونسل ہال میں پنجاب بیت المال وہاڑی اور کیئر ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے مستحقین میں  سلائی مشینیں اور امدادی چیکس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر امین بیت المال پنجاب ملک محمد اعظم،پارلیمانی سیکرٹری و ایم پی رائے ظہور احمد کھرل، صدر جنوبی پنجاب نور خان بھابھہ، اے ڈی سی ریونیو اشفاق الرحمن خان، اے سی وہاڑی محمد جعفر چوہدری، عالمگیر خان،ضلعی چیئرمین پنجاب بیت المال چوہدری مشتاق احمد گجر، ڈپٹی ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر محمد انور،ضلعی صدر پی ٹی آئی خواتین ونگ صائمہ نورین، تحصیل صدر پی ٹی آئی شیخ خرم وحید، صدر کیئر ویلفیئر آرگنائزیشن فارینہ رضوان، ممبربیت المال وہاڑی عماد احمد چوہدری، ممبران بیت المال کمیٹی محمد اکرم نوناری، طارق باجوہ، شفقت شاہ، عارف وڑائچ، جاوید جوئیہ، میاں شہزاد، زبیدہ ملک، امجد جٹ، ملک فاروق، ندیم سند ھو،عبداللہ چوہدری اور دیگر افسران موجود تھے  امین پنجاب بیت المال ملک محمد اعظم نے کہا کہ عمران خان نے احساس پروگرام کے لئے 2 سو ارب روپے رکھے ہیں ضلع وہاڑی میں خواتین کے لئے 125 سلائی مشینیں اور مالی امداد کے لئے مستحقین کو 6 لاکھ 85 ہزار روپے دئیے جارہے ہیں تاکہ وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق پنجاب کے ہر شخص کو روزگار فراہم کیا جاسکے مستحقین کو سلائی مشینیں کی فراہمی میں کیئر ویلفیئر آرگنائزیشن وہاڑی کا تعاون شامل ہے جس پر کئیر ویلفیئر آرگنائزیشن کے تعاون کو سراہتے ہیں امین پنجاب بیت المال ملک محمد اعظم نے مزید کہا کہ ریڑھی روز گار کے نام سے سکیم لارہے ہیں دیہاتوں کے مستحقین کو ریڑھیاں تقسیم کی جائیں گی اخوت فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر ریڑھی روزگار سکیم لائی جا رہی ہے اس سکیم میں حق داران کو مفت ریڑھی اور 20ہزا رروپے دیئے جائیں گے تاکہ وہ اپنا کاروبار شروع کر کے باعزت روزگار کما سکیں انہوں نے مزید کہا کہ بزرگ باہمت پروگرام اور طلبا کو تعلیمی وظائف دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے بزرگ باہمت پروگرام کے ذریعے 60سال سے زائد عمر کے بزرگوں میں 2ہزار روپے ماہانہ دیئے جا رہے ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری و ایم پی اے رائے ظہور احمد کھرل نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کی فلاح کیلئے نچلی سطح سے پروگرام شروع کئے ہیں تاکہ معاشرے کے عام لوگوں کو اسکا فائدہ پہنچے موجودہ دور میں کسی بھی شخص کو معاشی طور پر اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ایک اہم کارنامہ ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نور خان بھابھہ نے کہا کہ فلاحی ریاست میں مستحقین کا ہمیشہ خیال رکھا جاتا ہے موجود ہ حکومت نے جتنے فلاحی منصوبے شروع کئے ہیں اس پہلے کبھی نہیں ہوئے۔ اے ڈی سی ریونیو اشفا ق الرحمن خان نے کہا کہ حکومتی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے مستحقین کی ہر طرح سے مدد اور بحالی کا کام جاری ہے تقریب کے آخر میں صوبائی وزیر ٹرانسپور ٹ جہانزیب خان کھچی، امین بیت المال پنجاب ملک اعظم، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری رائے ظہور احمد کھرل، ایم این اے اوورنگ زیب خان کھچی کے نائندے عالمگیر خان کھچی، اے ڈی سی ریونیو اشفاق الرحمن، ضلعی چیئر مین پنجاب بیت المال وہاڑی چوہدری مشتاق علی گو جر، صدر کیئر ویلفیئر آرگنائز یشن فارینہ رضوان، صائمہ نورین اور دیگر نے مستحقین میں مالی امداد کے چیکس اور سلائی مشینیں بھی تقسیم کی گئیں بعد ازاں صدر جنوبی پنجاب نور خان بھابھہ کی جانب سے معزز مہمانوں کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ دیا گیا۔

جہانزیب کھچی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -