کوٹ ادو، 8سالہ بچی سے بداخلاقی، 6گھنٹے بعد ملزم گرفتار 

کوٹ ادو، 8سالہ بچی سے بداخلاقی، 6گھنٹے بعد ملزم گرفتار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرگڑھ، کوٹ ادو(سپیشل رپورٹر،تحصیل رپورٹر) بچی سے بد اخلاقی(بقیہ نمبر22صفحہ10پر)
  واقعہ پر، آر پی او فیصل رانا نے ایکشن لے لیا،سکول سے واپس آنے والی 8 سالہ بچی کو بداخلاقی کانشانہ بنانے والا سفاک نامعلوم ملزم واردات کے 6 گھنٹے بعد گرفتار کرلیاگیا۔تفصیلات کے مطابق کوٹ ادو  کے نواحی علاقہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ نانوں والا میں 8 سالہ بچی سکول سے پڑھ کر واپس آ رہی تھی کہ نامعلوم سفاک ملزم نے اسے پکڑاسفاکیت سے بداخلاقی کا نشانہ بناکر کھیت میں چھوڑ دیا،وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی آر پی او فیصل رانا ان ایکشن ہوگئے جنہوں نے ڈی پی او مظفر گڑھ حسن اقبال کو جائے وقوعہ پر پہنچنے کی ہدائت کی،آر پی او فیصل رانا  جذباتی انداز میں سرکاری مصروفیات چھوڑ کر خود جائے وقوعہ کے لئے روانہ ہوئے،وہ راستے میں بار بار ڈی پی او،ڈی ایس پی اورایس ایچ او سے پراگرس معلوم کرتے رہے،آر پی او نے بچی اور اس کے ورثا سے بھی بات کی،آر پی او فیصل رانا نے پولیس کو سنگین واردات ٹریس کرنے کے لئے  کو پروفیشنل,,ٹپس،،دیں،مسلسل فالو اپ لینے کی وجہ سیپولیس نے وقوعہ کا سفاک ملزم گرفتار کر لیا جس بے ابتدائی تفتیش میں اعتراف جرم کر لیاہے،آر پی او فیصل رانا نے ہدائت کی کہ ڈی پی او مظفر گڑھ اس مقدمہ کی تفتیش کی خود نگرانی کرتے ہوئے انہیں روزانہ کی بنیاد پر پراگرس دیں گے،آر پی او فیصل رانا نے فرنزک سائنس لیبارٹری اور کرائم۔سین کی ٹیموں کو بھی موقع پر بھجوایا،آر پی او نے ہدایت کی کہ مقدمہ کو ٹھوس شواہد کی بنیاد پر اس طرح یکسو کیا جائیکہ عدالت سے ملزم کو قانون کے مطابق عبرتناک سزا دلوائی جا سکے،8 سالہ بچی سے بداخلاقی کے نامعلوم سفاک ملزم کی فوری گرفتاری پر سماجی حلقوں نے آر پی او فیصل رانا کی۔پروفیشنل۔پولیسنگ کا ایک بات پھر اعتراف کرتے ہوئے انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے وقوعہ کامقدمہ متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ دائرہ  دیں پناہ میں درج کر۔لیا گیا ہے۔
ملزم گرفتار