سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کا ڈیرہ کادورہ، ترقیاتی منصوبوں کاجائزہ

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کا ڈیرہ کادورہ، ترقیاتی منصوبوں کاجائزہ

  

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر)سیکرٹری لوکل گورنمنٹ جنوبی پنجاب محمد الطاف بلوچ نے ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا. سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے آفس میں ڈیرہ غازیخان(بقیہ نمبر23صفحہ10پر)

،تونسہ اور کوہ سلیمان سے متعلق صفائی، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور دیگر معاملات کا جائزہ لیاگیا. سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے کہاکہ شہر کے ساتھ مضافاتی او رپہاڑی علاقوں میں بھی صفائی کے معاملات بہتر کیے جائیں. کوہ سلیمان کے ممکنہ تحصیل ہیڈکوارٹر بارتھی میں صفائی کیلئے مزیدکوڑا دان، لوڈر رکشے اور مشینری فراہم کی جائے. لوکل گورنمنٹ قبرستان کے پراجیکٹ کو مکمل کر کے متعلقہ تحصیل کونسل کے حوالے کرے. سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کیلئے ضروری مشینری کی خریداری کے عمل کو تیز کیا جائے. سیکرٹری محمد الطاف بلوچ نے لوکل گورنمنٹ کے افسران کو ہدایت کی کہ ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ معیاد کے اندر مکمل کیاجائے مٹیریل کے معیار اور مدت تکمیل پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا. افسران دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں نظرآئیں اس موقع پر پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمداکرام ملک، ایس ای لوکل گورنمنٹ خرم خان، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک محمد رمضان ، چیف آفیسر سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی واسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ سمیت دیگر افسران موجود تھے۔

دورہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -