طالبان کی فتح قابل ستائش،نقصان  نہ جلاؤ گھیراؤ،سیدذیشان اختر

 طالبان کی فتح قابل ستائش،نقصان  نہ جلاؤ گھیراؤ،سیدذیشان اختر

  

 بہاولپور(نامہ نگار)نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے کہاہے کہ افغانستان میں اسلامی قوتوں (بقیہ نمبر25صفحہ10پر)

کی فتح حالیہ تاریخ کا ایسا واقعہ ہے جس کی مثال نہیں ملتی۔ افغانستان میں طالبان نے بیس سالہ جدوجہد کے بعد فتح حاصل کی۔ طالبان کا کابل میں داخلہ قابل دیدنی تھا،نہ کسی خاتون کی طرف آنکھ اٹھا کر دیکھا گیا، نہ کوئی شیشہ ٹوٹا اور نہ کوئی دکان لٹی،بلاشبہ ایسی پرامن فتح امت مسلمہ کے لیے قابل فخر واقعہ ہے۔اس واقعہ نے تاریخ کا رخ موڑ دیا ہے اب تاریخ ایسے نہیں چلے گی جس طرح سے مغرب چلاتا رہا ہے۔ بلکہ یہ اپنا راستہ فطرت کے مطابق طے کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ افغانستان میں طالبان کی فتح سے پتا چلتا ہے کہ جدید ترین ٹیکنالوجی اور مادی ترقی ایمان او ر حریت کا راستہ نہیں روک سکتی۔ ایمان اور جذبہ جہاد ہو تو ساری چیزیں اس کے سامنے ہیچ اور کم تر ہیں۔ جدید دنیا میں ہر طرف عورتوں کی عزت پامال ہو رہی ہے، خود کشیوں کا رجحان عام ہے، نفسیاتی مریضوں سے ممالک بھرے پڑے ہیں، نشہ پھیل رہا ہے اورانسانوں کے لیے دور جدید کا تحفہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ افغانستان میں اب ایک نیا تجربہ ہونے جا رہا ہے، ساری دنیا کو اس تجربے کو دیکھنا چاہیے۔ طاغوتی نظام نے انسانوں کو پریشانی اور مصیبت کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔دنیا کو اب تحمل سے دیکھنا چاہیے کہ افغانستان کا اسلامی نظام کس طرح خواتین کی عزت بحال کرتا ہے، انسانوں کو حقوق ملتے ہیں اور وہاں منشیات کا خاتمہ ہوتا ہے۔ امید ہے کہ ایسا بہت جلد ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ اور بھارتی میڈیا کے ہوش اڑے ہوئے ہیں۔ اس سے پتا چلتا ہے کہ افغانستان میں جو واقعہ ہوا ہے وہ اسلام اور پاکستان کے حق میں ہے۔ ان شاء اللہ یہ واقعہ تاریخ کا ایسا رخ متعین کریگا جس میں حق اور فطرت کے راستے کھلیں گے۔ 

ذیشان اختر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -