لاہور، اسلام آباد موٹر وے ٹول ٹیکس میں 10فیصد اضافے کا فیصلہ

لاہور، اسلام آباد موٹر وے ٹول ٹیکس میں 10فیصد اضافے کا فیصلہ

  

لاہور(این این آئی) لاہور سے اسلام آباد موٹر وے ٹول ٹیکس میں 10فیصد اضافہ کا فیصلہ، لاہور سے اسلام آباد ٹول ٹیکس 830روپے سے بڑھ کر 910روپے جبکہ اطلاق 26اگست سے ہوگا۔رپورٹ کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور'' مور'' کے درمیان بیس سالہ معاہدے کے مطابق 26اگست سے موٹروے پر ٹول ٹیکس دس فیصد بڑھا دیا جائے گا۔ اسلام آباد لاہور موٹر وے ایم ٹو، پشاور اسلام آباد موٹروے ایم ون پنڈی بھٹیاں فیصل آباد موٹروے ایم تھری، شورکوٹ ملتان موٹروے ایم فور اور ملتان سکھر موٹروے ایم فائیو پر عائد ٹول ٹیکس میں دس فیصد اضافہ کیا جائے گا۔

 موٹر وے ٹول ٹیکس

مزید :

صفحہ آخر -