حکومت پنجاب کا بڑے پارکوں کو فیملی پارک ڈکلیئر کرنے کا فیصلہ: نئی سیکورٹی پالیسی مرتب کرنے پر غور 

حکومت پنجاب کا بڑے پارکوں کو فیملی پارک ڈکلیئر کرنے کا فیصلہ: نئی سیکورٹی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (این این آئی)حکومت پنجاب نے گریٹر پارک واقعہ کے بعد پارکوں کی سیکورٹی پر نئی پالیسی مرتب کرنے پر غور شروع کر دیا۔مشیر وزیراعلیٰ پنجاب ٹورازم وپنجاب ہارٹیکلچر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آصف محمود نے ایک انٹرویومیں کہاکہ حکومت پنجاب نے گریٹر پارک واقعہ کے بعد پارکوں کی سیکورٹی پر نئی پالیسی مرتب کرنے پر غور شروع کر دیا ہے،پارکس کے سیکورٹی گارڈز کی جد ید طرز پر تربیت اور ضروری آلات سے لیس کیا جائے گا۔ مشیر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نئی پالیسی سے مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہاکہ پنجاب کے بڑے پارکوں کو فیملی پارک ڈکلیئر کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے،پارکوں میں صرف فیملیز کے ساتھ آنے والوں کو اجازت دی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ پبلک مقامات پر آنے والے شہریوں میں بھی احساس ذمہ داری اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔
پارکس سکیورٹی

مزید :

صفحہ آخر -