چنگ چی رکشے میں خاتون سے بدتمیزی کا مقدمہ درج 

چنگ چی رکشے میں خاتون سے بدتمیزی کا مقدمہ درج 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (کر ائم رپورٹر)چنگ چی رکشے میں خاتون سے اوباش نوجوان کی بدتمیزی کے واقعہ کا تھانہ لاری اڈہ  پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق  چنگ چی رکشے میں خاتون سے اوباش نوجوان کی بدتمیزی  کے واقعہ کا مقدمہ ایس ایچ او تھانہ لاری اڈہ غلام عباس کی مدعیت میں درج  کیا گیا  یف آئی آر کے مطابق دو خواتین اور ایک چھوٹی بچی رکشے کی عقبی سیٹ پر بیٹھی تھیں کہ سرکلر روڈ گریٹر اقبال پارک کے نزدیک سے گزرتے ہوئے اوباش لڑکوں نے رکشہ سوار خواتین کا پیچھا شروع  کیا،  10 سے 12 اوباش لڑکے خواتین پر آوازیں کستے رہے، غیر اخلاقی اشارے کرتے رہے ان میں سے سفید رنگ کی شرٹ میں ملبوس لڑکا رکشے پر سوار ہوا اور خاتون کے ساتھ دست درازی، نازیبا حرکت کی اور فرار ہو گیا،پولیس کی جانب سے مقدمہ ناقابل ضمانت دفعات کے تحت درج کیا گیا پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا۔
مقدمہ درج 
میڈیکل مکمل 

مزید :

صفحہ آخر -