مینار پاکستان واقعہ کے بعد عائشہ کے اہل خانہ کے متضاد بیانات

مینار پاکستان واقعہ کے بعد عائشہ کے اہل خانہ کے متضاد بیانات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لاہور (کر ائم  رپورٹر)مینار پاکستان واقعہ کے بعد عائشہ کے اہل خانہ کے متضاد بیانات نے کئی سوال اٹھا دیئے, عائشہ کے قریبی دوست بھی منظر سے غائب ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے عائشہ کے قریبی ساتھی ریمبو کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ریمبو 14 اگست کو عائشہ کو ساتھ لے کر ویڈیوز بنانے مینار پاکستان گیا۔عائشہ کی والدہ نے میڈیا سے گفتگو کرنے سے انکار کردیا، والدہ کے مطابق انکی بیٹی کبھی گھر سے باہر نہیں نکلی، 14 اگست کے دن ڈیوٹی سے واپسی پر مینار پاکستان گئی۔ عائشہ کے ساتھ ویڈیوز میں اداکاری کرنے والے نوجوان ریمبو سے متعلق سوال پر اہل خانہ ٹال مٹول سے کام لیتے رہے۔ عائشہ کے اہل خانہ نے پہلے اسے رشتہ دار اور بعد میں عائشہ کا دوست بتایا، ریمبو عائشہ کے گھر ہی رہائش پزیر ہے، واقعہ والے دن بھی دونوں ساتھ ہی تھے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس نے ریمبو کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ سی آئی اے پولیس نے گریٹر اقبال پارک لاہور میں ہراسمنٹ کا شکار ہونے والی ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے قریبی ساتھی اور اس واقعہ کے واحد چشم دید گواہ ریمبو کا میڈیکل لیگل مکمل کروا لیا  یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ریمبو کا بیان بھی قلمبند کر لیا ہے جبکہ وقوعہ کے اس چشم دید گواہ نے 5 ملزمان کی باقاعدہ شناخت کر لی ہے، پولیس ذرائع کے مطابق سی آئی اے پولیس نے اس وقت گریٹر اقبال واقعہ میں 66 افراد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ان 66 افراد نے انکشاف کیا ہے کہ بیرون لاہور سے آنے والے بعض ملزمان گرفتاری سے بچنے کے لئے پہاڑوں کی طرف فرار ہو گئے ہیں۔

متضاد بیانات

مزید :

صفحہ آخر -